Monday January 20, 2025

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اٹلی کو تعاون کی پیشکش کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کورونا سے نمٹنے کیلئے اٹلی کو تعاون کی پیشکش کردی، جس پر اٹلی کے سفیر نے پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کے سفیر کو کورونا سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔ اٹلی کے سفیرنے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔ اٹلی کے سفیر نے پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔

FOLLOW US