Thursday November 28, 2024

محکمہ اوقاف پنجاب کا حضرت داتا گنج بخش کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ اوقاف پنجاب نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور کو داتا دربار کے توسیع منصوبے کے لئے اراضی خریدنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کردی ہے۔

سمری کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور اراضی کی خریداری کے لئے این او سی طلب کریں گے۔ محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق اس توسیع کی منصوبے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبہ 35کینال اراضی پر مشتمل ہے۔ جبکہ اس حوالے سے محکمہ اثارے قدیمہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ داتا دربار میں واقع لدا اکروش کی ازسر نو تعمیر کی بجائے دربار کے اس حصے پر درخت لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ داتا دربار کے توسیع منصوبے کا باقاعدہ نقشہ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ کمیٹی نے ایک اور بھی تجویز پیش کی ہے کہ دربار کے توسیع منصوبے کو صوفی ازم کو پروموٹ کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔

FOLLOW US