Thursday November 28, 2024

راولپنڈی، ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا باپ اور 2 بیٹیاں گرفتار

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے باپ اور 2 بیٹیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راولپنڈی میں خواتین نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔یہ واقع راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ میں پیش آیا تھا جہاں کچھ خواتین کو ٹریفک وارڈن پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔اب تینوں ملزمان کو اٹک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں باپ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن نے غلط ڈرائیونگ پر روکا تو ملزموں نے وارڈن کے ساتھ مزاحمت اور ناروا سلوک کیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قانون کی رٹ چیلنج کرنے جیسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی پی او نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ٹریفک وارڈن نے احترام کرتے ہوئے خواتین کو کچھ نہیں کہا اور اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کی جانب سے تشدد جاری رہا۔

پاکستان میں خاتون پر ہاتھ ہٹانا مناسب نہیں سمجھا جاتا،۔ اس ٹریفک وارڈن نے بھی احترام کیا لیکن خاتون نے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ ایک اور واقع ملتان میں بھی پیش آیا تھا لیکن اس واقع میں دیکھا گیا تھا کہ ایک خاتون کو بھرے بازار اغواء کر لیا گیا تھا۔ ملتان میں پیش آنے والے واقع میں بھرے بازار میں خاتون کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا ہے۔ کچھ افراد نے ایک خاتون کو بازار میں لوگوں کے سامنے اغواء کر لیا ہے لیکن کوئی ایک شخص بھی اس خاتون کی مدد کو نہ آیا۔ لوگ پاس کھڑے تماشہ دیکھتے رہے اور موبائل سے ویڈیو بناتے رہے۔ خاتون کو اغواء کرنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی لیکن اس واقع کی مکمل ویڈیو مںظرعام پر آگئی جس کے بعد اب ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

FOLLOW US