Sunday December 14, 2025

عمران خان اور عثمان بزدار کی تقرری ایک ہی جگہ سے ہوئی ، عارف حمید بھٹی

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی ایک ہی جگہ سے تقرری ہوئی ہے ، عمران خان کی تبدیلی کے بغیر کچھ بہتر نہیں ہونا، اگر تبدیلی کی گئی تو مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے نہیں آئے گا۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ جہانگیرترین اور نوازشریف کی ملاقات نہیں ہوئی ہے، عمران خان کی تبدیلی کے بغیر کچھ بہتر نہیں ہونا، پنجاب کا آئی جی ایماندار آدمی ہے۔

گو کہ یہ کام نہیں کرسکا۔ عمران خان کا ایک رئیل اسٹیٹ کا ٹائیکون ہے جس نے زمینوں پر اربوں کے قبضے کیے ہیں۔ وہ ایک ایسا آئی جی لگانا چاہ رہا ہے جو کمیشن نہیں چھوڑتا، ٹرانسفر، پوسٹنگ کے بھی پیسے لیتا ہے۔اس کو آئی جی پنجاب لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عثمان بزدار کو جس نے لگایا، عمران خان کو بھی اسی نے وزیراعظم لگایا ہے۔ میں اپنے لفظوں پر قائم ہوں، ان کی تقرری ہوئی ہے۔ حکومت گرانے کے چار طریقے ہیں، عمران خان خود اسمبلیاں توڑ دیں، استعفیٰ دے دیں ، لیکن ناممکن ہے کیونکہ وہ ایلفی لگا کر حکومت کو چمڑے ہوئے ہیں، دوسرا ان کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے۔ تیسرا صدارتی نظام لانے کیلئے دوتہائی اکثریت ہونی چاہیے۔ جو کہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد لوگ وہ شوگر والوں کو اکٹھا کررہے ہیں، اس لیے ہم جہانگیر ترین کو مزید سائیڈ پر کیا جائے۔

جہانگیر ترین نوازشریف سے کبھی بھی ملاقات نہیں کرے گا کیونکہ نواز شریف کا مزید برا وقت آنے والا ہے۔ ہم ایک خاص شخصیت کا ذکر نہیں کرسکتے کیونکہ نامعلوم گولی میری گاڑی پر چل چکی ہے۔ نوازشریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مریم نوازکو باہر لے کر جانا ہے، اور پیسے کو بچانا ہے، اس پر ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے وہ پیپلزپارٹی کو استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کی کوشش کررہے ہیں ، تاکہ مافیا آجائے۔عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں ان کو 8 اضلاع کے نام دیتا ہوں کہ مجھے ان اضلاع میں اچھے میرٹ پر کام کرنے والے افسران لگا کر دکھا دیں۔