Monday May 6, 2024

پاکستا ن میں عید الاضحی کب ہو گی؟

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان میں 31 جولائی کو عید الاضحیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 31 جولائی کو عید الاضحیٰ ہو گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلی عید سے
قبل اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔انہوں نے صوبوں سے مطالبہ کیا کہ تھوڑا بجٹ سائنس اور ٹیکنالوجی پر بھی لگائیں۔انہوں نے پیشکش کی کہ اگر صوبے چاہیں تو ان کے ساتھ مل کر آبزرویٹریز قائم کردیں گے جو چاند دیکھنے کے کام آئیں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم کر دے گی۔۔اس سے قبل فواد چوہدری نے عید الطفر کا اعلان بھی کیا تھا۔

فواد چوہدری سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمری کلینڈر کے حساب سے عید الفطر 24 مئی کو ہوگی،تاہم مذہبی شخصیات نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کل عید کا اعلان مسترد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سائنس نہیں رویت ہلال کمیٹی کا اعتبار کریں گے۔معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد نعیم کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی بات کا کوئی اعتبار نہیں۔ فواد چوہدری کو کوئی اور محکمہ دینا چاہیے تاکہ بولنے کا زیادہ موقع ملے۔ مفتی فاروق القادری کا کہناتھا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کا مقصد قوم میں تذبذب پیدا کرنا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عید منائی جائے گی۔

FOLLOW US