Saturday May 10, 2025

شکر الحمداللہ : پاکستان کورونا فری ہونے کے قریب۔ مریضوں کی تعداد میں بڑی کمی ، حکومت پاکستان نے شاندار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی، سمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز،اآ عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جو امریکا، برازیل اور بھارت میں ہو رہا ہے، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر تھے، 20 جون کو پاکستان میں کورونا کے 546 مریض وینٹی لیٹر پر تھے، اب الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762، وینٹی لیٹر پر 394 تھی۔

انہوں نے کہا کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے صحت کی حفاظت اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکا، برازیل، بھارت میں ہو رہا ہے خدانخواستہ یہاں بھی ہوسکتا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق دنیا کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے جبکہ امریکہ اور دیگر کئی ممالک میں لوگ کورونا وائرس پارٹیاں منعقد کر رہے ہیں۔ ان پارٹیوں کی خبریں تو کئی دن سے گردش میں تھیں۔ اب ایسی ایک پارٹی کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہونے کی خبر بھی آ گئی ہے۔ ویئر ٹی وی کے مطابق یہ شخص عمر کی 30کی دہائی میں تھا جس نے ٹیکساس کے شہر سین انتونیو میں ایک کورونا وائرس پارٹی میں شرکت کی تھی اور وہیں سے اسے وائرس لاحق ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق اس مریض کو علامات سنگین ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز اس کی موت واقع ہو گئی۔اس کا علاج کرنے والی ڈاکٹر جینی اپلبی کا کہنا ہے کہ ”یہ مریض کورونا وائرس پارٹی میں جانے پر شدید پچھتاوے کا شکار تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وباءکو محض افواہ سمجھتا تھا۔ اس کے متعلق لوگ جو کہانیاں سناتے تھے مجھے وہ من گھڑت لگتی تھیں لیکن اب میں جان چکا ہوں کہ یہ وباءحقیقت میں پھیلی ہوئی ہے اور میں دوسروں کو بھی نصیحت کروں گا کہ وہ ایسی غلطی کبھی نہ کریں۔“ڈاکٹر جینی نے بتایا کہ ”مرنے سے کچھ دیر قبل اس نے نرس کی طرف دیکھا اور کہا ’میں نے بہت بڑی غلطی کر دی۔‘یہ فقرہ بولنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔“