Thursday November 28, 2024

خفیہ اداروں کے خلاف پریس کانفرنس کرنا جاوید ہاشمی کو لے ڈوبا ۔ سینئر سیاستدان کے خلاف عبرتناک کارروائی کی خبر آ گئی

لاہور( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی اور قومی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے ذریعے جاوید ہاشمی غداری کے مرتکب ہوئے،باغی کی شکل میں جاوید ہاشمی حقیقتاً داغی ہے اور ان کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں۔مطالبہ ہے کہ جاوید ہاشمی کیخلاف ملک دشمنی پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں، شہبازشریف اورمریم صفدر کی پر اسرار خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں.

اگر (ن) کی قیادت سیاست کے ”داغی ”کی پریس کانفرنس کے پیچھے نہیں تو انہیں اپنی وضاحت دینی چاہیے. والد کی تصویر اور چائے کی چسکی پر سوشلمیڈیا پر واویلا کرنے والی مریم صفدر کی پر اسرار خاموشی انتہائی مضحکہ خیز ہے. جاوید ہاشمی کو عرف عام میں ” داغی ” کہا جاتا ہے ، 22کروڑ عوام میں شر انگیز پریس کانفرنس پرغم و غصہ پایا جاتا ہے.جاوید ہاشمی نے اعلیٰ عدلیہ کو بکائو مال کہا ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا مورال نیچے لانے کی کوشش کی.قوم کا مطالبہ ہے اعلیٰ عدلیہ جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے، پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہئیں، مسرت جمشید چیمہ.‘ داغی ” کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،یہ اس کا ملکی سالمیت کے اداروں پر بھی پہلا حملہ نہیں بلکہ تسلسل ہے. ریاست کے ستونوں اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے ادارے کے خلاف پریس کانفرنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے.عوام جان چکے کونسامیڈیا سیل ، گروپ جاوید ہاشمی کی صورت میں اس طرح کے ”آئیڈیاز’ ‘سامنے لاتا ہے .ایسا لگتا ہے کہ اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے (ن) نے پاکستان کی مخالفت بی جے پی سے اتحاد کر رکھا ہے.غدار اور باغی میں فرق ہوتا ہے ،جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کی ٹائمنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے.مقبوضہ کشمیر اور لداخ کی موجودہ صورتحال میں پریس کانفرنس کے نکات اور خصوصاًٹائمنگ اہمیت کی حامل ہے

FOLLOW US