Thursday November 28, 2024

دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کام شروع ہوتے ہی عمران خان نے دورہ کا اعلان کر دیا ۔ دونوں ڈیم کب مکمل ہوں گے ؟ دل خوش کر دینے والی تفصیلات آ گئیں

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) وزیرا عظم اگلے ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے، عمران خان اپنے دورے میں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ترجمان واپڈا کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے،دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے ۔ترجمان کے مطابق دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 2028-29 میں مکمل ہوگا اور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ اور 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہوگی۔

دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے اور یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔وزیرا عظم عمران اگلے ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم اپنے دورے میں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلاڈیم کی زندگی مزید 35سال بڑھ جائے گی اور غازی بروتھا، جناح ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور چشمہ کے بجلی کے منصوبوں کی استعداد میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر 12 سے 14 ارب ڈالر لاگت کا اندازہ ہے اور یہ چلاس سے 40کلومیٹر نیچے دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا۔ڈیم کی اونچائی 272میٹر ہو گی اور اس میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہکیاجاسکے گا۔ دیامر بھاشا ڈیم سے مجموعی طورپر 4500میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اور سالانہ 18ارب یونٹس سے زائد ماحول دوست اور سستی بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے کو تکمیل سے تربیلا، غازی بروتھا، جناح ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور چشمہ کے بجلی کے منصوبوں کی پیداوار تقریباً سالانہ 2ارب 50کروڑ یونٹس بڑھ جائے گی جبکہ داسو، پتن اور تھاکوٹ پاور پراجیکٹس جیسے مستقبل کے منصوبوں سے بھی مزید ساڑھے 7 ارب یونٹس کااضافہ ہوگا۔

FOLLOW US