Thursday November 28, 2024

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ نمبر 4 نے زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر دیا،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ نمبر 4 نے زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 2 سے ایک سال تسلسل سے بجلی کی فراہمی سے پلانٹ 4 کا ریکارڈ برابر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار
کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے، اب ایٹمی بجلی کے شعبے میں اٹامک انرجی کمیشن کے اقدامات سے پاور پلانٹ 2 نے بھی ایک سال مسلسل بجلی کی فراہمی کا سنگ میل عبور کر لیا۔سی 4 پاور پلانٹ نے بھی ایک سال مسلسل آپریشنل ہونے کا سنگ میل عبور کیا تھا، سی ٹو پلانٹ 325 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے،

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ایٹمی توانائی کمیشن سستی اور ماحول دوست نیو کلیئر بجلی کی فراہمی جاری رکھے گا۔ادھر واپڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے اور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ ہوگی، منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔واپڈا کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 2 بڑے ڈیمز مہمند اور دیامر بھاشا پر کام شروع کیا جا چکا ہے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 29-2028 میں مکمل ہوگا، اس سے 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

FOLLOW US