Thursday January 16, 2025

بیوی پر تشدد اور گالم گلوچ تو معمول تھا۔ پولیس نے صحافی علی سلمان کی اہلیہ صدف زہرہ کے قتل کے معاملے میں اہل علاقہ کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پولیس نے صحافی علی سلمان کی اہلیہ صدف زہرہ کے قتل کے معاملے میں اہل علاقہ کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔پولیس کی جانب سے اہل علاقہ کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق علی سلمان علوی سے متعلق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور گالم گلوچ کبھی عادی تھا۔ محلے والوں کے ساتھ بھی اس کا سلوک اچھا نہیں تھا۔ان کے گھر سے اکثر لڑائی جھگڑے کی آوازیں آتی تھیں۔دو ماہ قبل ان کے گھر سے لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ کی آوازیں آنے پر پولیس کو بلایا گیا لیکن صدف زہرہ نے اسے گھریلو مسئلہ قرار دیتے ہوئے پولیس کو واپس جانے کا کہہ دیا تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش سے حاصل نمونے اور کمرے سے حاصل شواہد لاہور میں فرانزک لیبارٹری میں بھجوائے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے پر مقدمے کی کارروائی آگے بڑھے گی۔

گذشتہ روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد علی سلمان علوی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد اسے اب 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ علی سلمان علوی پر اپنی اہلیہ کے قتل کا الزام ہے، علی سلمان علوی کی اہلیہ کی 29 جون کو موت واقع ہوئی تھی، ملزم علی سلمان علوی کیخلاف اس کی سالی کی مدعیت میں اہلیہ کے قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ صدف زہرہ کی بہن نے علی سلمان علوی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔درج ایف آئی آر میں انہوں نے موقف اپنایا کہ مجھے میرے بہنوئی علی سلمان علوی نے فون کیا اور کہا کہ میں برباد ہو گیا ہوں۔ تم جلدی آؤ ساتھ ہی اس نے بولا کہ صدف نے کچھ کر لیا ہے ،جس کے بعد علی سلمان نے فون بند کر دیا۔میں نے چھوٹے بھائی فہد کو کال کی تھی کہ صدف نے اپنے ساتھ کچھ کر لیا ہے۔ جب ہم گھر پہنچے تو علی سلمان گھر کے دروازے پر کھڑا تھا۔میری بہن گھر کے چھت والے پنکھے کے ساتھ گلے میں دوپٹہ اور بیڈ شیٹ کا پھندا بنا کر لٹکی ہوئی تھی۔ جب بہن کو نیچے اتارا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھی۔ صدف کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ علی سلمان علوی میری بہن کو شروع سے ہی تنگ کرتا تھا۔ اسے مارتا پیٹتا تھا۔کئی بار سمجھایا گیا لیکن وہ باز نہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے علی سلمان نے ہی ہماری بہن کو قتل کیا ہے ،لہذا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔صحافی علی سلمان علوی کی اہلیہ کی 29 جون کو موت واقع ہوئی تھی۔ ان کی لاش کو تشدد کی حالت میں پایا گیا تھا۔صدف زہرہ کے اہلخانہ کے ذرائع کے مطابق علی سلمان علوی کے خواتین کے ساتھ تعلقات تھے اور وہ انہیں بلیک میل کرکے پیسے بھی بٹورتا تھا۔جب صدف کو پتہ چلا تو دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا آغاز ہوا۔اور اسی وجہ سے علی سلمان نے کئی بار صدف کو تشدد کا نشانہ بنایا

FOLLOW US