Tuesday January 21, 2025

پیپلز پارٹی کی نیب افسر پر نوازشیں نیب راولپنڈی میں آصف علی زرداری کا مخبر ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا نیب راولپنڈی میں ایک مخبر ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نیب راولپنڈی میں ایک شخص نے پچھلے دنوں آصف علی زرداری کو کیس کے حوالے سے مخبری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب بہت محنت کر رہی ہے مگر نیب راولپنڈی میں ایک افسر بھی ہے جس پر پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رحمان ملک کی جانب سے نوازشات ہو رہی ہیں۔

اور اس نے آصف زرداری کو کیس کے حوالے سے گندی مخبری کی ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 120 جج لگ جائے تو یہ ملک کے لیے اچھا سائن ہوگا جبکہ لاہور والے مقدمات میں اندر ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کر دئی۔ے گزشتہ روز کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی سابق صدر آصف زرداری کی ویڈیو لنک کے ذریعے احتساب عدالت کے سامنے حاضری ہوئی ۔آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ملزم پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ اس درخواست پر ہمیں نوٹس جاری کریں ہم آج ہی آدھے گھنٹے میں بحث کریں گے جس پر احتساب جج نے ریمارکس دیئے کہ اس ریفرنس کو دائر ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے اب فرد جرم عائد کرنے کے لیے وڈیو لنک کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے چیزیں نکالنی پڑتی ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھا،جان بوجھ کر ڈیفالٹ کی گئی کمپنی کے لیے قانون واضح ہے۔یاد رہے گزشتہ روز سابق صدر پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونا تھی فاروق نائیک نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست دی کر دی جس کی وجہ سے فرد جرم عائد نہ ہو سکا کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

FOLLOW US