Thursday November 28, 2024

بریکنگ نیوز: رینٹل پاور کرپشن کیس۔!! احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سُناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کو ناقابل یقین جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت راجہ پرویز اشرف کو ناقابل یقین جھٹکا دے دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں رینٹل پاورکرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ۔احتساب عدالت نے نو ڈیرو رینٹل پاور کیس میں تمام ملزمان کی درخواستیں مسترد کر دیں، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت بریت کی درخواستیں دائرکی تھیں ۔عدالت نے راجہ پرویزاشرف ودیگرملزمان کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کرپشن کیس سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ نو ڈیرو ریفرنس میں8ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ریفرنس میں سیکریٹری پانی وب جلی شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پیپک وطاہر بشارت چیمہ اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ایک اور ریفرنس میں بری کر دیئے گئے تھے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب رینٹل پاور کیس میں بھی بری کردیا، پیراں غائب ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

FOLLOW US