Thursday May 16, 2024

فضائی سفر انتہائی سستا ، قومی ائیرلائن نے کرایوں میں بڑی کمی کر دی، اطلاق کب سے ہو گا؟

کراچی (ویب ڈیسک) فضائی سفر بہت ہی سستا ہوگیا، پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کر دی، قومی ائیرلائن نے کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازوں کا کرایہ 9 ہزار 572 روپے کر دیا، اطلاق 6 جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے قومی ائیرلائن کے حکام نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے روٹس پر کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور، اسلام آباد کے لیے کرایہ 9 ہزار 572 روپے رکھا گیا ہے۔

جبکہ مسافروں کو 7 کلو تک وزن بھی ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔اندرون ملک کے لیے پروازوں کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کا فوری اطلاق کی گیا ہے، تاکہ مسافروں کو ریلیف دیا جا سکے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشن بحال کیا جا چکا ہے۔ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ کے ماہ میں ملک کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن محدود پیمانے پر کھولا گیا، اور کچھ اندرون ممالک روٹس کیلئے بھی پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ گزشتہ ماہ پھر حکومت نے لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد اندرون ملک پروازیں بحال کر دی تھیں، جبکہ اس کے بعد بین الاقوامی پروازیں بھی بحال کر دی گئیں۔

FOLLOW US