Thursday November 28, 2024

اب بھی کہو عمران خان عوام کو بیوقوف بنا رہا ہے ۔1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد، بڑے مافیا کا سراغ لگا لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1 ارب مالیت سے زائد کی چینی برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹائیگرز فورس رضا کاروں کی خفیہ اطلاعات پر پنجاب میں چھاپوں کے دوران 16 ہزار ٹن سے زائد ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی، چینی کی قیمت1.1 ارب روپے ہے۔ چینی شوگر ملز اور پرائیویٹ مافیا نے اسٹور کر رکھی تھی، ضبط کی گئی چینی مارکیٹ ریٹ کے مطابق بیچی جائے گی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیوں کے دوران آٹے کا 716 ٹن غیر قانونی ذخیرہ بھی پکڑا گیا،پنجاب حکومت نے 28 ملین روپے کا آٹا قبضے میں لے لیا،2 ہزار ٹن ذخیرہ کیے گئے چاول و دیگرمصالحہ جات بھی برآمد کیے گئے،

ذخیرہ شدہ چاول کی مالیت 330 ملین روپے ہے۔بڑے کریک ڈاؤن میں 2 ارب روپے سے زائد کا سامان برآمد کیا گیا، پنجاب حکومت نے سامان تحویل میں لے لیا،مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا، چھاپوں اور برآمد شدہ سامان کی تفصیل سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے بروقت کارروائی پر پنجاب حکومت ،چیف سیکریٹری،انتظامیہ کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی پکڑیں یا سبسڈی دیں،غریب کو آٹا سستا فراہم کریں،ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پر بحال کی جائے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ناجائزہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی،معاشی اورکورونا وباء کے باعث پیدا صورتحال پرغور کیا جائے گا،وفاقی کابینہ کے 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔پائلٹس کے جعلی و مشکوک لائسنسز کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں، وفاقی کابینہ مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کا فیصلہ کرے گی ، سول ایوی ایشن حکام مشکوک پائلٹس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

کابینہ اجلاس میں 2جولائی کوہونیوالےنجکاری کمیٹی کےاجلاس کےفیصلوں کی توثیق ہوگی جبکہ وزارت قانون کی اجازت کےبغیرایف بی آرکو وکیل کی خدمات کی اجازت کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس میں جی12 اورایف 12 کی اراضی ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کو دینے کا معاملہ زیر غور ہوگا جبکہ ایف اے ٹی ایف کمپنیزایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی جائے گی۔ایگرو فوڈپروسیسنگ فیسیلیٹز ملتان کےسی ای او کی تقرری ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010 میں جرائم کی فہرست میں اضافے کی تجویز شامل ہیں جبکہ وفاقی کابینہ قیدی سیدشارق رضا کو برطانیہ حوالگی کا فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ نادرا ،انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگرینٹس کے معاہدوں اور ایس ٹی ای ڈی ای سی بورڈآف ڈائریکٹرزکے 3ممبران کی تقرری کی بھی منظوری دے گی۔

FOLLOW US