Monday January 20, 2025

پیمرا کے نوٹسز سے تنگ آ چکا ہوں، 24 نیوز کے مالک کا ادارہ بند کرنے کا اعلان، 965 میڈیا ورکرز بے روزگار ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)پیمرا کے نوٹسز سے تنگ آ چکا ہوں، 24 نیوز کے مالک کا ادارہ بند کرنے کا اعلان، 965 میڈیا ورکرز بے روزگار ہو جائیں گے، نجی ٹی وی چینل 24 نیوزکو بند کرنےاور چینل کے 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔صحافی اسد ملک نے چینل کے سی ای او کے میسج کا اسکرین شاٹ شیئرکیا اورلکھا کہ “پی ٹی آئی حکومت کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر 24 نیوز کے مالک نے چینل بند کرنے اور تمام 965 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا”۔سی ای او کی طرف سے شیئر کیے گئے میسج میں پڑھا جا سکتا ہے کہ “کئی لوگوں کیساتھ مشاورت کے بعد آج ہم نے بوجھل دل کے ساتھ 24 نیوز چینل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

میں روزروز کی وفاقی حکومت کی بلیک میلنگ سے تھک گیا ہوں، ہر سیکنڈ، ہر روز پیمرا کے غیر قانونی نوٹسز کیخلاف قانونی فیسیں بھی بھر رہا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ یہ ہم میں سے کسی کے لیے بھی آسان نہیں ہوگا لیکن ایک دن ہم واپس آئیں گے، انشاء اللہ، مہربانی کرکے 24 نیوزکے تمام 965 ملازمین کے لیے ایک ماہ کا نوٹس تیار کریں”دوسری جانب پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کرنے کی مذمت کی ہے۔پی بی اے نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے اس اقدام سے سیکڑوں ورکر متاثر ہوں گے لہٰذا چینل کی معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف پیمرا مختلف کیٹیگریز میں نئے لائسنسز کا اجرا کررہا ہے، جس کی موجودہ اینالاگ سسٹم میں گنجائش نہیں ہے، دوسری طرف پہلے سے آن ایئر چینلزکے لائسنس پروسیجرل ایشوز کی وجہ سے معطل کررہا ہے۔پی بی اے نے پیمرا سے چینل ٹوئنٹی فورکی معطلی کو واپس لینے اور چینل کو شفاف اور ہمدردانہ سماعت کا موقع دے کر معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

FOLLOW US