Friday November 29, 2024

اللہ کالاکھ شکر: پاکستان میں ا یک دفعہ پھر سے رونقیں بحال ، کورونا پھیلاو کی شرح کتنی تیزی سے کم ہونے لگی ؟ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کورونا کے شکار5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا، پاکستان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح تیزی سے کم ہونے لگی، پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی،جبکہ قازقستان 1.56، آسٹریا 1.38 ،جنوبی افریقہ 1.17، جرمنی 1.02،بھارت 1.14 اورسعودی عرب میں شرح 0.98 ریکارڈ کی گئی۔ امپیریل کالج لندن کی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس میں کمی اور پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان دنیا کے 5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے زیادہ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی، قازقستان 1.56،

آسٹریا 1.38 ، ساؤتھ افریقہ 1.17، جرمنی 1.02، جبکہ بھارت میں 1.14 دکھائی گئی ہے۔ اسی طرح سعودی عرب 0.98، روس 0.94، اور پولینڈ میں 0.84 شرح ریکارڈ کی گئی۔امپیریل کالج لندن اپنی ریسرچ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا ہے۔پاکستان میں بیماری کے اضافے کی شرح منفی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعدادو شمار کے مطابق ایک لاکھ 29 ہزار830 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار527 ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3191 مزید مثبت کیسز رپورٹ جبکہ 91 کورونا متاثرین جان کی بازی ہارگئے۔اب تک ملک بھر میںکورونا وائرس کے 2 لاکھ 28 ہزار474 مصدقہ کیسزسامنے آئے ہیں جن میں آزاد کشمیر کی1288، بلوچستان کے 10ہزار766، گلگت بلتستان کی 1545، اسلام آبادکی13ہزار409، کے پی کے، کے 27ہزار843، پنجاب کے 81 ہزار 317 اور سندھ کے 92 ہزار 306 مریض شامل ہیں۔ ابتک مجموعی طور پر 4 ہزار 712 اموات ہوچکی ہیں۔ ابتک 13 لاکھ 98 ہزار352 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 729 ہسپتالوں میں 5130 مریض زیر علاج ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک کا وہ ریجن

جہاں 75 فیصد سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہوگئے، گلگت بلتستان میں اب تک کرونا وائرس کے 1185 مریض صحتیاب ہو چکے، کیسز کی کل تعداد 1545 ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان دیگر علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ موثر انداز میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ بتایا گیا ہے گلگلت بلتستان میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کرونا کیسز کی کل تعداد 1545 اور اموات 28 ہے۔گلگت میں کرونا سے اب تک 1185 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ یوں اس ریجن میں 75 فیصد سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد محض چند سو رہ گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، ایک لاکھ 29ہزار830 افراد کرونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25ہزار527 ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3191 مزید مثبت کیسز رپورٹ جبکہ 91 کرونا متاثرین جان کی بازی ہارگئے۔ اب تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے 2 لاکھ 28 ہزار 474 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں آزاد کشمیر کے 1288، بلوچستان کے 10 ہزار 766، اسلام آباد کے 13 ہزار 409، کے پی کے، کے 27 ہزار 843، پنجاب کے 81 ہزار 317 اور سندھ کے 92 ہزار 306 مریض شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 712 اموات ہوچکی ہیں۔ اب تک 13 لاکھ 98 ہزار352 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 729 ہسپتالوں میں 5130 مریض زیر علاج ہیں۔

FOLLOW US