Monday January 20, 2025

پی ٹی آئی والو: خدا کا خوف کرو ، اپنا گند لوگوں کے سامنے نہ لاؤ ورنہ۔ شیخ رشید نے حیران کن وارننگ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم آخری چوائس نہیں، اپوزیشن نالائق اور نکمی ہے ، وزراء اپوزیشن بنے ہوئے ہیں، بعض وزراء وہ کام کر رہے ہیں جو اپوزیشن والے نہیں کر سکتے، مائنس ون نہیں ہوگا،اگر مائنس ون ہوا تو مائنس تھری بھی ہو گا، پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ سازش تھا،مجھے 5 لاکھ کا بھی انجکشن نہیں مل سکا جو مجھے این ڈی ایم اے نے دیا،کرپشن اور اور ویگنوں پر کمیشن کھانے والے کمیشن بھی کھاتے ہیں اور باتیں بھی کرتے ہیں، میں ریلوے میں کرپشن اور کمیشن کے کیس ری اوپن کرنے کے لئے نیب کو خط لکھ رہا ہوں۔

ریلوے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ،کورونا خوفناک بیماری ہے اللہ دشمن کو بھی اس سے بچائے، اللہ شہباز شریف کو بھی صحت عطا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے کورونا سے صحت یابی کے بعد ریلوے ہیڈ کواٹر میں ریلوے سے سینئر افسران کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں افسران کی جانب سے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ایم ایل ون میں اوپن میرٹ پر نوکریاں دیں گے اورجب تک میں وزیر ہوں ریلوے سے کسی کو نہیں نکالا جائے گا، ملازمین اور مزدور اطمینان رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بے وقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنے کا وقت نہیں تھا جب کہ چینی کا کیس بہت سیریس ہو رہا ہے اور میں آٹا چینی کی برآمد کے سخت خلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب سے دس سال بڑا ہوں، کالج میں بھی سینئرتھا، فوج کورونا وائرس، ٹڈی دل ،سیلاب اور سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کررہی ہے۔فوج قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے یہ بہتر جانتی ہے کیا کرنا ہے۔ ایم ایل ون کا کریڈٹ جنرل قمرباجوہ کو جاتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ شہبازشریف اور میری پارٹی ایک ہے اپوزیشن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیونکہ وہ کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، کیسز سنگین ہیں ان کی جان نہیں چھوٹ سکتی۔

FOLLOW US