Friday April 19, 2024

اپنی شادی کی تقریب میں دلہن کا ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں نے ہمیشہ دلہنیں سہمی سمٹی اور لجائی شرمائی ہی دیکھی ہیں چنانچہ اپنی شادی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتی ایک دلہن کی ویڈیو نے پاکستانیوں کا پارہ ان دنوں چڑھا رکھا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ویڈیو میں دولہن اپنے دولہا کے ساتھ کرسی پر بیٹھی ہوتی ہے اور تقریب میں گانا بج رہا ہوتا ہے

جس کی دھن پر دلہن کرسی پر بیٹھی ہی رقص کر رہی ہوتی ہے۔ نوال کاشف نامی ٹوئٹر صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کی جس پر کمنٹس میں لوگوں نے اس دلہن کو کھری کھری سنانی شروع کر دیں۔رپورٹ کے مطابق نوال کاشف نے تو کیپشن میں دلہن کی تعریف کی اور کہا کہ دلہنوں کو ایسے ہی اپنی شادی کے لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہیے لیکن صارفین کی اکثریت اسے بے حیائی قرار دے رہی ہے۔ شاہ ویز رضا نامی صارف نے لکھا کہ ”یہ خوشی نہیں بے غیرتی ہے۔“ایک شخص نے لکھا کہ جب آپ کسی ٹک ٹاکر سے شادی کروگے تو ایسا ہی ہو گا۔ ایک آدمی نے کہا کہ ”دلہن اوور ایکٹنگ کر رہی ہے یا پھر یہ کا مزاج ہی دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے کچھ بھی کرنے والے لوگوں کا سا ہے۔ عاطف علی نامی شخص نے لکھا کہ ”آج کل شوبازی عام ہے۔“

FOLLOW US