Saturday May 18, 2024

کورونا کیسز میں کمی، لاہور کے سات علاقوں میں لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے سات علاقوں میں لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق آج رات12 بجے شہر کے سیل شدہ سات علاقوں کو کھول دیا جائے گا۔ ہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی، والڈ سٹی، ڈی ایچ اے کو آج کھول دیا جائے گا، تمام سیل شدہ علاقوں میں سیمپلنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، ہر علاقے سے ایک ہزار سیمپل اکٹھے کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیمپلنگ کے نتائج کے پیش نظر علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں کورونا کے زیادہ کیسز والے مزید علاقوں کو سیل کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی تجاویز اور ضلعی انتظامیہ کی تجاویز کی روشنی میں کابینہ کمیٹی مزید علاقوں کو سیل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ دے گی۔

دوسری جانب شہر کی 13 بڑی مارکیٹوں میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ مکمل ہوگئی ہے،تیرہ بازاروں میں تاجروں اور خریداروں کے سمارٹ سیمپلنگ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت 3 ہزار59 ٹیسٹ کروائے گئے 3022 نیگٹو، 32 پازیٹو جبکہ پانچ کیسز کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔ آج بھی لاہورمیں 878 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی1216نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد78,956 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 878، ننکانہ2،قصور 2،شیخوپورہ 16،راولپنڈی 97،جہلم4،چکوال 1اورگوجرانوالہ میں 12کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ نارووال 7،گجرات46،حافظ آباد4، منڈی بہاؤالدین3،ملتان18،وہاڑی10، فیصل آباد45، ٹوبہ3،جھنگ9اور رحیم یار خان میں 9‘سرگودھا12،میانوالی 5، بہاولپور5،لودھراں 3، ڈی جی خان 5،لیہ5، اوکاڑہ 10اور پاکپتن میں 3کیسزرپورٹ ہوئے‘کورونا وائرس سے 35 مزید اموات، کل تعداد1819 ہو چکی ہیں‘اب تک 517,838ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 33,786 ہو چکی ہے.

FOLLOW US