اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے رینٹل پاور کیس میں بری ہونے پر ہمدردی کا اظہار کیا تو سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے انہیں آئینہ دکھادیا۔راجہ پرویز اشرف کے رینٹل پاور کیس میں بری ہونے پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ” راجا پرویز اشرف کیس سے بری ہوگئے ، گیارہ بارہ سال بدنامی ہوئی ذمے دار کون ہے؟”ان کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ ” سر جی ، راجہ پرویز اشرف کے خلاف یہ کرپشن کا مقدمہ سپریم کورٹ میں آپ کی پارٹی کے لیڈر خواجہ آصف نے فائل کیا تھا اور پیش ہوتے رہے،
اگر مناسب سمجھیں اور ان سے بول چال ہے تو پلیز ان سے پوچھ لیں آپ کی کابینہ کے وزیر تھے۔”رؤف کلاسرا نے شاہد خاقان عباسی کی بات پر حیرت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ کمال ہے آپ ہی پوچھ رہے ہیں ذمہ دار کون ہے؟ ” چت بھی میری پٹ بھی میری”خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب رینٹؒل اور ساہیوال رینٹل پاور کیسز میں بری کیا جاچکا ہے۔