Monday January 20, 2025

ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں، اسلام کی1450 سال کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ اسلامی حکومت نے بت کدہ بنایا ہو

کراچی (ویب ڈیسک) ”ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں” چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسلام کی1450 سال کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ اسلامی حکومت نے بت کدہ بنایا۔ وہ کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا،مویشی منڈیوں اور کھالیں جمع کرنے سے متعلق حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن کہا ہے کہ اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔ بکرا منڈیوں میں جراثیم کش اسپرے کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا گزشتہ سال کا اجازت نامہ اس سال بھی قابل عمل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جائے، اور مویشی منڈیاں آبادی سے دور لگائی جائیں۔ مفتی منیب الرحمٰن نے عید الاضحیٰ پر احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو مویشی منڈی نہ لے کرجائیں، گلیوں میں قربانی کے جانوروں کو نہ گھمائیں اور نہ ہی نمائش لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، شہر کے باہر مویشی منڈیاں لگیں گی تاکہ شہری آبادی محفوظ رہے۔ ساتھ میں انہوں نے شہریوں کو تلقین کی کہ قربانی کی کھالیں مستحق افراد تک پہنچائیں۔

FOLLOW US