Tuesday May 21, 2024

بریکنگ نیوز: بزرگ افراد کیلئے خوشخبری۔!! وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنز میں 2000روپے اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنز میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں 2ہزار روپے اضافہ ہوا ہے،ای او بی آئی پنشن 6500روپے سے بڑھا کر8500روپے کر دی گئی۔ ہدایت نامہ کے مطابق دستانے،ماسک اور سینی ٹائزرز کا استعمال کریں اور مناسب فاصلہ رکھیں۔ بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیے جانے کا امکان، ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا معاملہ کل وفاقی کابینہ میں زیر غور آئے گا، حکومت نے کچھ ماہ قبل 2 ہزار روپے کا اضافہ واپس لے لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کی انب سے بزرگ پنشنرز کیلئے خوشخبری سنائی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بزرگ پنشنرز کیلئے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ کل بروز بدھ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا۔ وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔ اجلاس میں ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کریگی۔جبکہ واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال کے آغاز میں ای او بی آئی کی کم از کم پنشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔تاہم بعد ازاں حکومت نے پنشن میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ کم از کم پنشن بڑھا کر 8500 کی گئی تھی، لیکن پھر فیصلے کی واپسی سے کم از کم پنشن پھر سے 6500 ہوگئی تھی۔ امکان ہے کہ دوبارہ سے ای او بی آئی پنشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا جائے گا۔ اضافہ ہونے کی صورت میں بزرگ پنشنرز کو بقایہ جات بھی مل سکتے ہیں۔ جبکہ یہاں واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کچھ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

FOLLOW US