Tuesday May 21, 2024

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، کوہاٹ سے گیس اور خام تیل کی کمرشل پیداوار شروع ہوگئی

کوہاٹ (ویب ڈیسک) : کوہاٹ سے گیس اور خام تیل کی کمرشل پیداوار شروع، او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ سے گیس اور خام تیل کی کمرشل پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے گیس اور خام تیل کی کمرشل پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے ڈھوک حسین ویل نمبر 1 ضلع کوہاٹ سے گیس اور تیل کی کمرشل پیداوار شروع کردی ہے۔

اوجی ڈی سی ایل ڈھوک حسین ویل نمبر1 سے 300 بیرل خام تیل اور ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تیل و گیس پیداوار میں اضافے سے گھریلو صارفین، صنعت کی بڑھتی طلب کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈھوک حسین سے نکلنے والی گیس 28 جون 2020 کو سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی۔ اعلامیے کے مطابق اس دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔

FOLLOW US