Thursday November 28, 2024

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں15 جولائی تک توسیع کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں لاک ڈاؤن میں15 جولائی تک توسیع کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری، سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہالز بدستور بند رہیں گے، سماجی اور مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔ نجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے توسیعی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے۔

میڈیکل سٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور، زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کال سینٹرز کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے جبکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی۔ گروسری اور کریانہ سٹور صبح 9 سے شام 7 تک، ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔ تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی576نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 74,778 ہو گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہورمیں 247، ننکانہ 4،قصور7،شیخوپورہ5،راولپنڈی 44،چکوال 1اورگوجرانوالہ میں 23کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ سیالکوٹ18،نارووال 3،گجرات15، حافظ آباد4،منڈی بہاؤالدین3،ملتان25، خانیوال 10،وہاڑی1، فیصل آباد43، چنیوٹ 10، ٹوبہ11،جھنگ8 اور رحیم یار خان میں 4‘سرگودھا 43،میانوالی10،خوشاب 1،بھکر2،بہاولنگر9لودھراں 1،، ڈیرہ غازی خان 2، راجن پور1، لیہ1،اوکاڑہ7،ساہیوال8اور پاکپتن میں 3 کیسزسامنے آئے ہیں۔

FOLLOW US