Thursday May 16, 2024

عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث مستقبل میں پاکستان کے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث مستقبل میں پاکستان کے شدید متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ عالمی سطح پر آب و ہوا کے جدید ماڈل (سی ایم آئی پی 6) کی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے 50 سے 80 سالوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہوسکتا ہے۔ سعودی عرب کی شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے پروفیسر اور موسمیاتی تبدیلیوں کے محقق ڈاکٹر منصور المازروی نے تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کو آبادی ، معیشت ، آبی وسائل ، زراعت اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات سے بچنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے یونیورسٹی میں سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے عالمی موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق پاکستان مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوپلڈ ماڈل انٹر کمپیریزن پراجیکٹ فیز )6سی ایم آئی پی (کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے جنوبی ایشیائی خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت پاکستان پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ ڈاکٹر منصور نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ سالانہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے پاکستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدید لہریں اور خیبر پختونخواہ سمیت شمالی علاقہ جات میں بارشوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ اس ممکنہ صورتحال سے بچاؤ کے لیے انہوں نے پیشگی اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے۔

FOLLOW US