Tuesday May 14, 2024

دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ’را‘ملوث ۔۔۔!!!بھاری اسلحے سے لیس 4دہشتگردوں کو کتنےمنٹ میں ٹھکانے لگایا گیا؟ بھارت کے چھکے چھڑا دینے والی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) ڈی جی رینجرز عمر بخاری کا کہنا ہے کہ رینجرز، پولیس اور پرائیویٹ گارڈ نے 8 منٹ میں چاروں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کیے جانے والا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔اسی واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں آئے۔8 منٹ میں سیکیورٹی فورسز نےمشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کو مار دیا۔انہوں نے کہا کہ 10 بجکر 10 منٹ پر تمام دہشتگردوں کومار دیا،4 دہشت گردوں نے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

پہلی انٹرنس میں ہی 2 دہشت گردوں کو مار دیا گیا تھا۔جس کے بعد دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکے۔ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ دہشت گرد قتل و غارت اور یرغمال بنانے کے منصوبے کے تحت آئے۔رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی زخمی ہوئے ،ڈی جی رینجرز عمر بخاری نے مزید کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے لیکن اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو ہائے۔دہشتگردوں سے کھانے پینے کی اشیا بھی ملی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ طویل پلاننگ کے تحت آئے تھے تاہم دہشت گرد اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہو سکے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ حملے میں را ملوث لگتی ہے۔اس حملے اور چینی قونصلیٹ پرحملے میں مماثلت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی”را”کی فرسٹریشن آپ کے سامنے ہے۔ڈیڑھ سال سے شہر قائد میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخرہونا چاہیئے۔اسٹاک ایکس چینج پر حملے کی تفصیلی تحقیقات کریں گے۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشتگردوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔دہشتگرد قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی میں مارے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سےکلاشنکوف،دستی بم اوررائفلز ملی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پارکنگ ایریا سےاندر آئے۔ پہلےدہشت گرد کو اندر گھستے ہی مار دیا گیا تھا۔

FOLLOW US