Thursday November 6, 2025

محکمہ موسمیات نے تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں تیز اور ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ جون کے اختتام تک جاری رہے گا۔ جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 37 سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔