Saturday May 18, 2024

علامہ طالب جوہری، سید منور حسن اور مفتی نعیم کا انتقال کورونا سے ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبائی اسمبلی میں انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ علامہ طالب جوہری اور سید منور حسن کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا جبکہ مفتی نعیم کے اہلخانہ کورونا میں مبتلا پائے گئے۔سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریرکے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کا جمعہ کو کورونا کی وجہ سے انتقال ہوا۔ اس سے قبل معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کا انتقال بھی کورونا کی وجہ سے ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تاہم ان کے اہلخانہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اب تک پاکستان میں کورونا کی وجہ سے 4 ہزار اموات ہوچکی ہیں، سندھ میں کورونا سے اموات کی شرح ڈیڑھ فیصد ہے۔ سندھ میں اب تک 75 ہزار 168 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں سے 54 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے اموات کی سب سے زیادہ شرح بلوچستان کی ہے۔ سندھ میں پچھلے کچھ دنوں سے کوروناٹیسٹ کم ہورہے ہیں۔ کوروناٹیسٹ میں کمی کی وجہ طبی عملے کا بیمار ہونا اور دیگرعوامل ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جب کورونا آیا تو اس وقت 80 ٹیسٹ کرنے کی استعداد تھی۔ آج ہم 14 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

FOLLOW US