Sunday May 19, 2024

علی محمد خان نے اسلام کا بہادر سپاہی بن کر دکھا دیا ۔۔۔!!! حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ ہر جگہ لفظ ’خاتم الانیبین‘ لکھنے کی قرار داد کے لیے کیا کچھ کیا ؟ جان کر آپ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ پائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے نصابی اور درسی کتب و دیگر دستاویزات میں نبی کریمﷺ کے نام مبارک کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن نورالحسن تنویر نے ایک قرارداد کا مسودہ وزیرمملکت علی محمد خان کے حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جہاں جہاں نبی آخرالزمان کا نام آتا ہے اس کے ساتھ خاتم النبیین کا لفظ لازمی لکھا جائے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان میں بتایا کہ بیشتر جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز موجود ہیں اس لئے وہ معزز رکن کے نکتہ کو قرارداد کی صورت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے متفقہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ تمام درسی کتابوں اور تعلیمی اداروں میں جہاں جہاں محمد صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے اس کے ساتھ لفظ خاتم النبیین لکھنا، پڑھنا اور بولنا لازمی ہوگا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امجد علی خان نے کہا کہ آخری خطبہ میں نبی پاک ﷺنے واضح کردیا تھا کہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور وہ آخری نبی ﷺہیں۔ ایوان نے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔آج میں نے قومی اسمبلی سےمتفقہ قرارداد پاس کروائ جس کی اپوزیشن اوراقلیت سب نے تائید کی کہ جہاں بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کااسم مبارک لکھا جائے توساتھ ہی خاتم النبیّن بھی لکھا جائےمبارک ہو۔

FOLLOW US