اسلام آباد(پی این آئی) اراکین قومی اسمبلی نے اجلاس میں ایسے الفاظ کہے ہیں جس پر شرم محسوس کررہا ہوں، سپیکر قومی اسد قیصر برہم ہو گئے، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں میں اراکین قومی اسمبلی نے اجلاس میں ایسے الفاظ کہے ہیں جس پر شرم محسوس کررہا ہوں۔منگل کو قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےواضح کردیا کہ رول 284 میں واضح ہے کہ قومی اسمبلی میں جوالفاظ ٹھیک نہ ہوں تواُن الفاظ کونکال دیا جائے۔انھوں نے بتایا کہ اسپیکر کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس رکن کومعطل بھی کرسکتا ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ میں کسی بھی رکن کواجازت نہیں دوں گا
کہ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی کے رکن پارلیمنٹ قادرپٹیل کی وڈیو کونکلوا دوں گا۔پیپلزپارٹی کے رکن پارلیمنٹ سیدنوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی بہترطریقےسےچلے،لیکن آپ نے صرف ایک ممبر کا نام لیا ہے،آپ کو دونوں سائیڈذ کو دیکھنا ہوگا۔اس پراسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں ایکشن لوں گا اور اس کو دیکھوں گا۔پی ٹی آئی کے بابراعوان نے کہا کہ کسی بھی رکن کو کسی کی بھی تضحیک نہیں کرنا چاہئے۔