Tuesday April 23, 2024

سد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت سے فارغ کرایا، واپس آ کر اسد عمر نے ترین کو فارغ کرا دیا، قریشی، ترین لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی، فواد چوہدری کے ویڈیو اںٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(پی این آئی):اسد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت سے فارغ کرایا، واپس آ کر اسد عمر نے ترین کو فارغ کرا دیا، قریشی، ترین لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی، فواد چوہدری کے ویڈیو اںٹرویو نے تہلکہ مچا دیا،اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فوج وزیر اعظم عمران خان کی پوری حمایت کر رہی ہے، وزیر اعظم نے اپنے وزیر کو کہہ دیا ہے کہ آپ کے پاس پانچ ماہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی۔ دونوں میں سیاسی بات نہ بننے سے سیاسی قیادت آؤٹ ہوگئی، سیاسی لوگوں کی جگہ بیوروکریٹس نے لے لی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا۔ اسد عمر دوبارہ آئے تو جہانگیر ترین کو فارغ کرا دیا۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن بات بنی نہیں۔ ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے کاٹا نہیں جاتا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتی ہے۔

FOLLOW US