Thursday November 28, 2024

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے، سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی سفارش کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے، سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی سفارش کر دی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور سگریٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی سفارشات کی منظوری دیدی،جبکہ ٹڈی دل کے تدارک کیلیے 8 ارب روپے مختص کرنے اور تمباکو مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافے کی سفارشات کی بھی منظوری دیدی، کمیٹی نے ٹیکس اہداف کے حصول کیلیے فنانس بل پرنظرثانی کی سفارش بھی کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوا،سینیٹر کلثوم پروین کی جانب سے سگریٹ پرایف ای ڈی میں اضافے کی سفارش کی گئی،

سینیٹرکلثوم پروین نے کہا کہ سگریٹ پرایف ای ڈی میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،رواں مالی سال ریونیو میں 20 ارب روپے کا نقصان اسی وجہ سے ہے،کمیٹی نے سگریٹ پرایف ای ڈی میں 100 فیصد اضافے کی سفارش کی منظوری دیدی۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ نجی اسکولوں کی فیس پر ٹیکس لیوی ختم کی جائے،2لاکھ روپے سالانہ اسکول فیس جمع کرانے والوں پرٹیکس لگایا جائے، ممبر پالیسی ایف بی آر نے کہا کہ 2 لاکھ روپے سے زائد فیس پر ٹیکس لاگو ہے اورکم پرنہیں ہے،کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سفارش منظورکردی۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ سیمنٹ پر ڈیوٹی میں ریلیف دیا جائے، ممبر پالیسی ایف بی آر نے کہا کہ سیمنٹ کی ایک بوری پر 88 روپے ڈیوٹی لی جارہی ہے، پہلے سیمنٹ کی بوری پر 100 روپے ڈیوٹی لگائی گئی تھی،ڈیوٹی میں کمی سے ایف بی آرکو 15 ارب روپے کا محصولات کا نقصان ہوا ہے۔

FOLLOW US