Tuesday January 21, 2025

میرے سامنے بانی متحدہ نے کہا کہ بھارت اسے پیسے دیتا ہے، بانی ایم کیو ایم کا ایک اور سابقہ اعتماد کا ساتھی پھٹ پڑا۔۔

کراچی(ویب ڈیسک)میرے سامنے بانی متحدہ نے کہا کہ بھارت اسے پیسے دیتا ہے، بانی ایم کیو ایم کا ایک اور سابقہ اعتماد کا ساتھی پھٹ پڑا،پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ہمارے آنے کے بعد شہداء قبرستان میں تالے پڑ گئے، بانیٔ ایم کیو ایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت اسے پیسے دیتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے سامنے بانیٔ متحدہ نے کہا کہ بھارت اسے پیسے دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بانیٔ ایم کیو ایم کے ساتھ رہنے کا دنیاوی فائدہ تھا، ہم نے اللّٰہ تعالیٰ کے خوف سے بانیٔ ایم کیو ایم سے دوری اختیار کی۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے قول و فعل میں اب تک کوئی تضاد نہیں، ہمیں مہاجروں کا غدار کہا گیا،

اب ایک بھی لاش نہیں آ رہی، ایسی غداری قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بانیٔ ایم کیو ایم نے قاتل اور ’را‘ کا ایجنٹ بنایا، انہوں نے اپنے آقاؤں کے کہنے پر سندھو دیش کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا۔پی ایس پی سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ 4 دنوں میں رینجرز پر 4 حملے ہوئے، جن میں رینجرز اہلکار اور شہری شہید اور زخمی ہوئے، ایم کیو ایم پاکستان کا بھی وہی پرچم ہے اور ایم کیو ایم لندن کا بھی وہی پرچم ہے۔مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اندرونِ سندھ سے بھی مخلص نہیں، یہاں حالات ایسے نہیں تھے، انہوں نے کراچی کو بھی لاڑکانہ بنا دیا ہے۔

FOLLOW US