Tuesday January 21, 2025

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ کا 23 جون بروز منگل کو ہوگی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں یکم ذی القعدہ پرسوں منگل 23 جون 2020ء کو ہوگی، آج ملک میں ذی العقدہ کا چاند نظر نہیں آیا، کسی مقام سے بھی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت دفتر میٹ کمپلیکس محکمہ موسمیات، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ ڈاکٹر عبداللہ غازی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا صابر نورانی ، علامہ سید علی کرار نقوی ، قاری محمد اقبال، حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی اورمولانا محمدعرفان رضوی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز ا ور سپارکو سے ڈپٹی منیجر اسپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔

پاکستان بھر میںصوبائی وضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا، کچھ مقامات پر مطلع صاف تھا۔ ملک بھر میں کسی مقام سے بھی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئیں۔ لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذوالقعدہ1441ھ پرسوں بروز منگل 23جون 2020ء کو ہوگی۔ واضح رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید الفطر کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ ہو گی۔ 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ ’’رویت‘‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

FOLLOW US