Monday January 20, 2025

پنجاب حکومت کی کامیابی، ایک سال میں صوبے کے قرضوں میں 9 ارب روپے کمی۔

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی کامیابی، ایک سال میں صوبے کے قرضوں میں 9 ارب روپے کمی ، حکومت پنجاب جون 2019 میں 9 کھرب 54 ارب کی مقروض تھی، جون 2020 میں قرض کم ہو کر 9 کھرب 45 ارب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت میں پنجاب کے قرضے میں 9ارب روپے کمی آگئی ہے۔ قرضوں سے متعلق پنجاب حکومت کی اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کارکردگی سامنے لائی گئی ہے جس کے مطابق جون 2019 سے جون 2020 تک پنجاب کے قرضوں میں 9 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق صوبہ پنجاب پر 9 کھرب 38 ارب کے غیر ملکی اور 6 اعشاریہ 7 ارب روپے کے ملکی قرضے واجب الادا ہیں۔ پنجاب کے قرضے جی ایس ڈی پی کا 4 اعشاریہ 2 فیصد اور قومی جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 3 فیصد ہیں۔
گراس سب نیشنل ڈومیسٹک پراڈکٹ میں پنجاب کے قرض کم ترین ہیں۔ پنجاب نے وفاقی حکومت سے کیش ڈویلپمنٹ لونز کی مد میں سب سے کم 15 اعشاریہ 19 ارب روپے حاصل کئے ہیں۔

اس سے قبل کرونا کے حوالے سے ایک سروے میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا گیا تھا۔ دوسری جانب گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی خطرہ نہیں انشاء اللہ مر کز اور پنجاب میں بجٹ آسانی سے منظور ہو جائے گا کیونکہ بجٹ کی منظوری کیلئے اتحادی جماعتیںبھی حکومت کیساتھ ہیں ،حکومت نے ملکی تاریخی میں پہلی بار چینی اور آٹے سکینڈلز کی شفاف تحقیقات کروائی ہیں اور نیب سمیت متعلقہ ادارے مکمل آزادی کے ساتھ ذمہ داروں کیخلادف کاروائی کر یں گے،ایک بات طے ہے کہ ملک میں شفافیات اورآئین وقانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وہ جمعہ کے روز مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اتحادیوں کے معاملے پرحکومت سب کے ساتھ رابطوں میں ہے اور جہاں تک بجٹ کا تعلق ہے تو اس کیلئے بھی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ بجٹ منظور ہو جائے گا اور اپوزیشن کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کر نا پڑ یگا۔

FOLLOW US