Monday January 20, 2025

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس مسترد ہونا عمران خان کے کس قریبی ساتھی کی فتح ہے؟حامد میر نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کور ٹ آف پاکستان نے فاضل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس مسترد کردیا اور اب اس پر سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر وکیل حامد خان نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ ریفرنس دائر نہ کریں لیکن انہوں نے فروغ نسیم کی سنی ، عمران خان کو اب اصلی تحریک انصاف کی طرف لوٹ جانا چاہیے ۔ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ “سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کی حکومت کی شکست لیکن انکے ایک پرانے ساتھی حامد خان کی فتح ہے حامد خان نے بھی عمران خان کو یہی مشورہ دیا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہ کریں لیکن انکی بجائے فروغ نسیم کی سنی گئی عمران خان کو اصلی تحریک انصاف کی طرف واپس جانا چاہئیے”۔

FOLLOW US