Sunday May 19, 2024

کورونا کی دوا ڈیکسا میتھازون زہر قاتل ہے، یہ فالج کا باعث بن سکتی ہے، اسے کس طرح استعمال کرنا ہے، ماہرین

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا کی دوا ڈیکسا میتھازون زہر قاتل ہے، یہ فالج کا باعث بن سکتی ہے، اسے کس طرح استعمال کرنا ہے، ماہرین نے بتا دیا۔ماہرین نے بغیر نسخے کے ڈیکسامیتھازون کے استعمال کو زہر قاتل قرار دے دیا ہے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کورونا کے ہرمریض کو اس دوا کا استعمال نہیں کرایا جاسکتا، یہ دوا فالج اور انفیکشنز کا سبب بن سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اے آر وائی نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیکسا میتھازون کارٹیز ون ہے ، دوا کا مارکیٹ سےغائب ہونا ذخیرہ اندوزی ہے لیکن یہ مختلف فارم میں وافر مقدار میں موجود ہے،

ذخیرہ اندوزی کا کوئی فائدہ نہیں۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ڈٖیکسامیتھازون کوکورونا کےہرمریض کواستعمال نہیں کرایاجاسکتا،ڈ صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی دی جاسکتی ہے۔ونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً ہر ڈاکٹر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے اسکا استعمال کررہاہے، یہ دوا وائرس سے بچاؤ کا ذریعہ نہیں کیونکہ ڈٖیکسامیتھازون کوکورونا کےہرمریض کواستعمال نہیں کرایاجاسکتا، صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی دی جاسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر کی تجویز کے بنا اسکا استعمال جان لیوا ہوسکتا ہے، دوا کے نا مناسب ڈوز سےگردےخراب ہونےکاخطرہ ہے جبکہ فالج اور انفیکشنزکاسبب بن سکتی ہے۔

FOLLOW US