Thursday May 16, 2024

تشویش ناک حالات میں ایک اچھی خبر، پاکستان میں 50 ہزار سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تشویش ناک حالات میں ایک اچھی خبر، پاکستان میں 50 ہزار سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہوگئے، پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 79 ہزار 798، جبکہ 50 ہزار 56 مریض مہلک وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، کل اموات کی تعداد 2 ہزار 551 ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 850 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو 26 فروری 2020 سے ایک دن میں کئے جانے والے اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں۔

ابھی تک 50 ہزار 56 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 79 ہزار 798 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس تعداد میں 6 ہزار 472 کورونا مریضوں کا اضافہ ہوا۔ اس وقت ملک میں کل کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 405 ہے۔آزاد کشمیر میں 574 مریض، بلوچستان میں 7ہزار 866،گلگت بلتستان میں1ہزار 44 اسلام آباد میں 7 ہزار 163، خیبرپختونخوا میں 16 ہزار 415 ، پنجاب میں 50 ہزار 87 اور سندھ میں 49 ہزار 256 کووڈ۔

19 کے مریض ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پورے ملک میں اموات کی تعداد 2 ہزار 551 ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 88 اموات ہوئیں۔سندھ میں 793,پنجاب میں 938, خیبرپختونخوا میں 642،اسلام آباد میں 71,بلوچستان میں 80،گلگت بلتستان میں 16,آزاد کشمیر میں 11 اموات ہو چکی ہیں۔اس وقت ملک میں کل 8 لاکھ 39 ہزار 19 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پورے ملک میں کورونا کیلئے مختص 820 ہسپتالوں میں اس وقت 8 ہزار 559 مریض زیر علاج ہیں۔

FOLLOW US