Thursday November 28, 2024

ملک کے تقریبا 1300 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے تقریبا 1300 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا، این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ،ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت ملک کے 1292 مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں کی کل آبادی 308600 ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو ، جی نائن تھری اور کراچی کمپنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ،ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت 308600 کی آبادی کے لیے 1292 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 255 خلاف ورزیاں،44 ہوٹلز، 7 کارخانے،22 ورکشاپس،42 گاڑیاں اور 120 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے ، این سی اوسی کے مطابق آزاد کشمیر میں 1037 خلاف ورزیاں 170 گاڑیاں اور 163 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے ،گلگت بلتستان میں 231 خلاف ورزیاں،15 کارخانے،83 گاڑیاں اور 37 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 5798 خلاف ورزیاں،122 گاڑیاں اور 239 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے ، این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3753 خلاف ورزیاں،9 کارخانے،776 گاڑیاں اور 820 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے ،سندھ میں 1306 خلاف ورزیاں، 1 کارخانہ،217 گاڑیاں اور 81 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے ،بلوچستان میں 736 خلاف ورزیاں, ایک کارخانہ, 217 گاڑیاں اور 81 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے ۔ دوسری جانب وزیراعظم کا بھی کہنا ہے کہ زیادہ متاثرعلاقوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب ایس اوپیز پر عمل کروانے کیلئے سختی کریں گے، ماسک کے بغیر کسی کو پبلک مقامات پر نہیں جانے دیں گے،وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ٹائیگرفورس اور پولیس کے ذریعے اقدامات کریں گے۔

FOLLOW US