Thursday November 28, 2024

شہباز شریف کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

لاہور (ویب ڈیسک) شہباز شریف کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص، صدر مسلم لیگ ن کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی میں بھی مہلک کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے شوہر شہباز شریف میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تہمینہ درانی کی جانب سے بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تہمینہ درانی نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ ان کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ شہباز شریف نے بھی خود کو اس وقت ماڈل ٹاون لاہور کی رہائش گاہ میں قرنطینہ کر رکھا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ اب تک ملک کے درجنوں سیاستدانوں اور اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US