اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی سگریٹ اور تمباکو پر ڈیوٹی کی شرح میں 35 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ درآمدی سگریٹ اور تمباکو پر ڈیوٹی کی شرح 35 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا اورکینسرکی تشخیص کےآلات کی درآمدپرڈیوٹی معاف کردی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈبل کیبن پک اپ پرٹیکس لگانےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر قومی اسمبلی میں بجٹ 2020-21 پیش کر رہے ہیں
جس دوران انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی میں شامل ہوئے ، حکومت کفایت شعاری کے اصولوں پر کار بند ہے ۔تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پچاس ہزار کی ٹرانزیکشن پر شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کر دیا گیاہے تاہم اب ایک لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن پر شناختی کارڈ درکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی میں شامل ہوئے ، حکومت کفایت شعاری کے اصولوں پر کار بند ہے ۔حماد اظہر کا کہناتھا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور صدر پاکستان کی ہدایت پر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی رقم کو 25 کروڑ ڑروپے سے بڑھا کر ایک ارب کر دیا گیاہے ۔ اس کے علاو ہ ان کا کہناتھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی کیلئے نوجوانوں کے کردار پر زور دیاہے ، یہ خصوصی پروگرام ہے جس کیلئے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب پاکستان ریلوے کیلئے 40 ارب روپے بجٹ میں رکھنے کی تجویز ہے ۔