Monday January 20, 2025

دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری، پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل، پاکستان میں نسٹ ٹاپ پر

لندن(ویب ڈیسک)بین الاقوامی ادارے نے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیز کے نام بھی شامل ہیں۔جامعات کی درجہ بندی کرنے والے برطانوی ادارے کیوایس ورلڈ نے سال 2021 کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کی، جس میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو ملک کی بہترین یونیورسٹی قرار دیاگیا۔درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) عالمی فہرست میں 355ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری، پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل،

پاکستان میں نسٹ ٹاپ پر۔فہرست میں دیگر بہترین پاکستانی جامعات میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس)، قائد اعظم یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس)، کومساٹس اسلام آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز (یو ای ٹی) لاہور، یونیورسٹی آف پنجاب کے نام شامل ہیں۔عالمی درجہ بندی کے حساب سے پی آئی ای اے ایس 373ویں، قائد اعظم یونیورسٹی 454، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) 651 سے 700 کی رینکنگ دی گئی جبکہ کومساٹس ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور ، یونیورسٹی آف پنجاب فہرست میں 801 سے 1000ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔عالمی درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستان کی بہترین یونیورسٹیز میں نسٹ پہلے، پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز دوسرے، قائد اعظم یونیورسٹی تیسرے، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) چوتھے، کومساٹس اسلام آباد پانچویں جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز (یو ای ٹی) لاہور چھٹے اور یونیورسٹی آف پنجاب ساتویں نمبر پر رہی۔دنیا کی ٹاپ یونیورسٹی کا اعزاز امریکا کی یونیورسٹی میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حاصل کیا اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔

FOLLOW US