Monday January 20, 2025

کورونا کے بڑھتے کیسز مگر حکومت نے تمام سرکاری دفاترکھولنے کا فیصلہ کر لیا،50 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین دفاتر نہیں آئیں گے

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جن کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین دفاتر نہیں آئیں گے اور وہ گھر
سے کام کریں گے جب کہ بخار، کھانسی اور فلو میں مبتلا ملازمین بھی گھروں سے کام کرنے کے پابند ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق خواتین ملازمین جو بچوں کو دفاتر ساتھ لاتی ہیں، وہ بھی گھروں سے کام کریں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے مطابق وزیٹرز کا داخلہ محدود کردیا گیا ہے اورتمام ملازمین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے پابند ہوں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے دفاتر بند کردیے گئے تھے تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دفاتر دوبارہ کھولنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

FOLLOW US