Monday January 20, 2025

اللہ نے مولانا کو بڑے حادثے سے بچالیا۔ مولانا طارق جمیل کا سینئر صحافی مبشر لقمان سے رابطہ، چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ، اہم تفصیلات بتا دیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو اللہ نے بڑے حادثے سے بچا لیا۔ مولانا طارق جمیل کے حوالہ سے خبرین آ رہی تھیں کہ وہ گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ، تا ہم اب مولانا طارق جمیل نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ کیا ہے، مولانا طارق جمیل نے مبشر لقمان کو ٹیلی فون کال کی ہے جس پر مبشر لقمان نے قارئین کو آگاہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ مولانا طارق جمیل صاحب نے تھوڑی دیر پہلے مجھے کال کی۔اور بتایا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ رب کائنات نے انہیں بڑے حادثے سے بچا لیا ہے۔اور ہم سب پر کرم فرمایا۔اللہ تعالی انکا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ آمین۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بہت بہت شکریہ مبشر لقمان صاحب آپ نے ہمیں بتا دیا اور یہ بہت ہی گڈ نیوز ہے. باقی اللہ تعالی آپ کو عزت دے ہماری دعا ہے اور اللہ پاک طارق جمیل صاحب کو اور ہم سب کو صحت دے اور کرونا جیسی وباء سے بچائے آمین۔

FOLLOW US