Monday January 20, 2025

پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 251 پاکستانی کراچی کے لیے روانہ، 2500 پاکستانی واپس پہنچ چکے ہیں

جدہ (ملک عاصم اعوان) پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 251 پاکستانی کراچی کے لیے روانہ، 2500 پاکستانی واپس پہنچ چکے ہیں ۔حکومت پاکستان کے بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں جاری آپریشن کے تحت ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 786 آج251 مسافروں کو لے کر جدہ
سے کراچی روانہ ہوئی۔ قونصل جنرل آف پاکستان کی جانب سے مسافروں کو الوداع کہنے کے لئے جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو اور قونصل ویلفیئر ماجد میمن موجود تھے۔

کورونا پھیلنے کے باعث معمول کی بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے بعد حکومت پاکستان نے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کے لئے مئی 2020 سے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا آغاز کیا۔ یہ جدہ سے پی آئی اے کی بارہویں خصوصی پرواز تھی اور اب تک تقریبا 2500 پاکستانیوں کو ان پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی خصوصی پروازیں ریاض سے بھی چلائی جارہی ہیں۔ ریاض میں پاکستان کا سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ پی آئی اے عملے کے تعاون سے ان خصوصی پروازوں کے انتظامات کی دیکھ بھال کر رھے ہیں۔

FOLLOW US