Monday January 20, 2025

بس اسکی کسر باقی تھی۔۔!! پی ٹی وی نے ایک بار پھر ’’آزاد کشمیر‘‘ کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا حصہ دکھا دیا، عوام کا سخت ردعمل آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی وی نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ دکھا دیا، نجی ‌ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی نے آج پھرایک بہت بڑا برا کردار ادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا حصہ دکھایا ہے جس پر بہت زیادہ عوامی رد عمل بھی سامنےآرہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک بہت زیادہ سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ یہ دوسری بارجان بوجھ کر آزاد کشمیر کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کا حصہ دکھایا گیا ہے اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ضرور کارفرما ہے ۔

دوسری طرف صارفین کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ یہ بار بار ایسے کرنے والے کون ہیں اورکیوں جان بوجھ کر وہ پاکستانی کشمیر کو بھارتی کشمیر کا حصہ بناکرپیش کررہے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرعدیل راجہ نامی صارف کہتے ہیں کہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیں اوراس بہت بڑے مجرمانہ اقدام کے سرزد کرنے والوں‌کو قوم کے سامنے لانا چاہیے۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی یہی غلطی دہرائی گئی تھی صارفین کہتے ہیں کہ اگراسی وقت اس جرم میں ملوث لوگوں کو سزائیں مل جاتیں‌ توآج یہ دوبارہ جرم سرزد نہ ہوتا۔

FOLLOW US