Monday January 20, 2025

طارق فضل چوہدری بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو14روز کے لئے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔جس کے بعد طارق فضل چوہدری نے خود کو14روز کے لئے اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہی۔

FOLLOW US