Monday January 20, 2025

پاکستان میں صورتحال بگڑ گئی۔۔!! ملک میں جولائی کے آخر اور اگست تک کیا حالات ہونے والے ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان کی پاکستانیوں سے خصوصی اپیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جولائی کے آخر اور اگست میں کرونا کے کیسز عروج پر ہوں گے، ہم سب احتیاط کریں تو پاکستان تباہی سے بچ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر ترین ملکوں میں کرونا کی وجہ سے تباہی آئی، عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کرونا وائرس ختم ہوجائے گا، لاک ڈاؤن سے کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے، جہاں زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں وہاں وائرس تیزی سے پھیلتا ہے،

لاک ڈاؤن کی وجہ سے محنت کش، غریب لوگ مشکل وقت سے گزرے۔وزیراعظم نے کہا کہ امیرممالک نے بھی فیصلہ کیا لاک ڈاؤن اس کا مستقل حل نہیں، امریکا جیسے ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگ کرونا سے مر چکے ہیں، امریکا میں بھی لاک ڈاؤن میں ایس او پیز کے ساتھ نرمی کی گئی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہی کاروبار کو بھی چلایا جاسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کرونا پھیلے گا مگر ہم اس کی رفتار کم رکھنا چاہتے ہیں، کوشش ہے پاکستان میں کرونا تیزی کے بجائے آہستہ سے اوپر جائے، کرونا کی رفتار کم کرنے کی وجہ ہمارے صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے، کرونا کی رفتار کم نہ ہوئی تو صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈھائی ماہ میں کرونا کی صورتحال قابو میں رہے، کرونا کی وجہ سے مختلف امراض کے لوگوں کو خطرہ ہے، بے احتیاطی کی تو سب کی زندگی اور ملک کو خطرے میں ڈالیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی۔اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 75 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2067 ہوگئی ہے۔گرشتہ 24 گھنٹوں میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔گزشتہ روز 22 ہزار 650 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہوئے،

سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ مریضوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ پنجاب سے 38 ہزار 903، سندھ سے 38 ہزار 108، خیبرپختونخوا سے 13 ہزار 487، بلوچستان سے 6516 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 5329، گلگت بلتستان سے 932 جبکہ آزاد کشمیر سے 932 مریض سامنے آئے۔سب سے زیادہ اموات پنجاب سے 715 ریکارڈ کی گئیں، سندھ سے 650، خیبرپختونخوا 575، اسلام آباد 52، بلوچستان 54، گلگت بلتستان 13 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 افراد کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 894 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ پنجاب سے کوئی کرونا سے متاثرہ شخص صحت یاب نہ ہوسکا۔

FOLLOW US