Thursday November 28, 2024

سابق صوبائی وزیر اور رکن بلوچستان اسمبلی سردار در محمد ناصر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔۔

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) : سابق صوبائی وزیر بلوچستان اسمبلی سردار در محمد ناصر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، صوبائی وزیر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق سردار در محمد ناصر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سردار در محمد ناصر کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے دکی لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سردار در محمد ناصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار در محمد ناصر ایک بااصول سیاستدان اور نفیس انسان تھے، اللہ پاک انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر کچی آبادی غلا م مرتضیٰ بلوچ، تحریک انصاف کے ایم پی ایز جمشید کاکا خیل، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شاہین رضا اور شوکت چیمہ بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

FOLLOW US