کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں کورونا سے صحت یاب افراد پنجاب سے بھی دگنا ہو گئے ہیں۔سندھ میں بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس کو شکست دینے لگے ہیں۔سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 16 ہزار 782 ہو گئی ہے۔جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 7806 ہے۔یعنی سندھ میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد پنجاب سے ڈبل ہے۔پنجاب میں کچھ روز قبل کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد سندھ سے دو گنا تھی لیکن اچانک سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئی ہے اور پنجاب میں سست روی کا شکار ہو گئی ہے۔
پنجاب میں روزانہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سو سے ایک سو پچاس کے درمیان ہے اور سندھ میں یہ تعداد پنجاب سے کئی گنا زیادہ ہے۔ 12 مئی کو پنجاب میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 4 ہزار 452 تھی۔ سندھ میں 2149 تھی۔لیکن 22 دنوں میں پنجاب میں صرف 3 ہزار 352 مریض ہی صحت یاب ہوئے جبکہ سندھ میں 14 ہزار 633 افراد صحت یاب ہوئے۔کچھ دنوں سے سندھ میں صحت یاب ہونے والے افراد کی روزانہ تعداد اوسطا 700 سے زائد ہے۔ کسی دن تو صحتیاب افراد کی تعداد ایک ہزار سے 1900 تک ہو جاتی ہے۔جب کہ اس کی نسبت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ تعداد کئی گنا کم ہے۔خیال رہے کہ ق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 4,896 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 89,249 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1838 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کے بارے میں بتایا گیا ہے جہاں ریکارڈ کیسز کی تعداد سامنے آئی ہے، وہاں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے۔